عالی مقام
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - عالی قدر، بلند مرتبہ۔ "سوم یہ کہ سادات کرام و شیوخ عالی مقام و مہاجر و انصار میں سے کن کن کے واسطے تحفہ لایا جائے۔" ( ١٩٢٣ء، سفر حج، ٩٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عالی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'مقام' لگانے سے مرکب 'عالی مقام' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - عالی قدر، بلند مرتبہ۔ "سوم یہ کہ سادات کرام و شیوخ عالی مقام و مہاجر و انصار میں سے کن کن کے واسطے تحفہ لایا جائے۔" ( ١٩٢٣ء، سفر حج، ٩٩ )
جنس: مذکر